ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی :پی اوپی سے بنی گنیش مورتیوں کو افسران نے ضبط کیا : فروخت کاروں اور تیارکرنےو الوں کو نوٹس

ہبلی :پی اوپی سے بنی گنیش مورتیوں کو افسران نے ضبط کیا : فروخت کاروں اور تیارکرنےو الوں کو نوٹس

Sat, 26 Aug 2017 18:33:18    S.O. News Service

ہبلی:26/اگست (ایس اؤنیوز)ضلعی انتظامیہ اور مہا نگر پالیکا کے احکامات کی نظر اندازی کرتےہوئے شہر کے مختلف مقاما ت پر پلاسٹر آف پیاریس(پی اوپی)سے بنی گنیش کی مورتیوں کو فروخت کررہے 16گنیش کی مورتیوں کو مہانگر پالیکا کے افسران نے ضبط کرلیا ۔

گنیش تہوار سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور نگر پالیکا کی طرف سے سخت احکامات جاری کرکے پی اوپی سے بنی ہوئی مورتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کو فروخت کرنے پرقانونی کارروائی کی بات کہی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلےمیں پی اوپی مورتیوں کی فروخت کاری اور بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے دو ٹیموں کو تشکیل دیا تھا۔ ایک ٹیم دھارواڑ کے شری نگر سرکل پر جہاں غیر قانونی طورپر پی او پی گنیش مورتیو ں کو بیچا جارہاتھا، وہاں سے 16گنیش کی مورتیوں کو ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے پی اوپی گنیش کی مورتیوں کو تیا رکرنےا ور بیچنےکے الزا م میں 23افراد کو نوٹس دی گئی ہے۔

WhatsApp_Image_2017-08-26_at_2_23_08_PM.jpeg

مہا نگر پالیکا کے ماحولیاتی انجنیئر شری دھر ٹی این نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے شہر کا دورہ کرتےہوئے قریب 50جگہوں پر پی اوپی گنیش کی مورتیاں نصب کئے جانے کا پتہ لگایا ہے، ان گنیش منڈلیوں کو بھی نوٹس دے کر قانونی کارروائی کرنا زیر غورہونے کی جانکاری دی۔


Share: